پولیس نے گزشتہ رات چھاپہ مارتے ہوئے 4 سال سے مخصوص طریقہ کار کے تحت صرف خواتین کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) طارق دھاریجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلشن اوبال اور پاپوش نگر کی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی واردات میں ملوث گروہ کو ایس ایس یو کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں عبدالستار، اسحٰق، طاہر اور ندیم احمد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے کرائم کی کارروائی کا مخصوص طریقہ کار بنانے کا بھی انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز جمعرات اور جمعے کو کوئی واردات نہیں کرتے تھے اور جرم کی تمام وارداتیں صرف شام چار بجے تک کی جاتی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 4 سال تک صرف طارق روڈ، گلشن اقبال اور پاپوش کی مارکیٹوں کو حدف بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے لوٹے گئے زیورات کے اصلی ہونے کی پہچان کے لیے سنار بھی ڈکیت گروہ کا رکن بنایا گیا جو لوٹ مار سے قبل اصل سونے کا پتہ لگاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں گرفتار ملزمان آنے والی خواتین کا پیچھا کر کے ان سے لوٹ مار کرتے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں