پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 176 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 540 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 312 پوائنٹس جبکہ بلند ترین سطح 43 ہزار 621 پوائنٹس رہی۔

مجموعی طور پر 11 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔

پیر کے روز کُل 377 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 182 کی قیمتوں میں اضافہ، 180 کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 132 پوائنٹس کی کمی

کاروباری حجم میں کیمیکل کا شعبہ سب سے نمایاں رہا جس میں 3 کروڑ 45 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے۔

سب سے زیادہ لوٹے کمیکل کے 2 کروڑ ایک لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ نیمِر ریزِنز کے 95 لاکھ، فوجی فوڈز لمیٹڈ کے 60 لاکھ، فیصل بینک کے 44 لاکھ اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 44 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں