دودھ کا استعمال تو ہر گھر میں ہی ہوتا ہے، اب وہ بھینس کا ہو یا گائے کا، اونٹنی کا یا بکری کا، اس کی بھاری مقدار روزانہ ملک بھر میں استعمال ہوتی ہے۔

دودھ کی غذائی قدر کے بارے میں لگ بھگ ہر ایک کو ہی علم ہے اور یہ بھی طبی سائنس ثابت کرچکی ہے کہ روزانہ ایک گلاس دودھ بیشتر افراد کے جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرکے امراض کو دور رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں : دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ جاننا بہت آسان

ویسے اگر دودھ نہیں تو یہی فائدہ دہی، پنیر، مکھن، آئسکریم وغیرہ سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مگر دودھ کے بارے میں کچھ باتیں ایسی ہیں جو بیشتر افراد کو معلوم نہیں۔

دودھ ذہنی تناﺅ اور تھکاوٹ کو کم کرتا ہے، یہ مشروب سیروٹونین اور میلاٹونین نامی کیمیکلز جسم کے اندر بناتا ہے جو کہ رات کی اچھی نیند کو یقینی بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 5 کھانے جن میں دودھ سے زیادہ کیلشیم موجود

دودھ کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ اس کی کریم والی ساخت وٹامنز، پروٹینز، کاربوہائیڈریٹس اور چربی سے بھرپور ہوتی ہے جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

ایک گلاس ٹھنڈا دودھ معدے کی تیزابیت کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

اس میں موجود لائنولیک ایسڈ جسمانی چربی کو گھٹانے کا موثر سپلیمنٹ ثابت ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں