کابل میں داعش کا خودکش حملہ، 26 افراد ہلاک

21 مارچ 2018
افغان پولیس حکام کابل جائے وقوع کے پاس کھڑے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
افغان پولیس حکام کابل جائے وقوع کے پاس کھڑے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں فارسی نئے سال کی خوشی میں معروف بزرگ سخی کے مزار پر منعقد تقریب پر خودکش حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

کابل میں مشہور مزار سخی کے مزار کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ نوروز منارہے تھے۔

داعش نے اپنے میڈیا ونگ عمق کے ذریعے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

دوسری جانب طالبان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملے میں ملوث ہونے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: کابل:مسجد میں خودکش دھماکا، 4 افراد ہلاک

وزارت داخلہ کی ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نوروز کی تقریب کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم سیکورٹی اہلکاروں کے روکے جانے پر اس نے خود کو اڑالیا۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

وزارت صحت نے 29 ہلاکتوں اور 52 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا، 4 ہلاک

خیال رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش اس سے قبل بھی کئی مزاروں کو نشانہ بنا چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گلبدین حکمت یار کی ریلی پر دھماکا ہو اتھا۔

اس دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں