اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ کونسی اداکارہ ہیں جن کو پاکستان میں بھی کروڑوں افراد پہچانتے ہیں اور لاکھوں پسند بھی کرتے ہوں گے؟

ویسے یہ اشارہ دے سکتے ہیں کہ یہ ایک بولی وڈ اسٹار ہیں تو اب بتائیں کہ کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

جی ہاں واقعی برقعے اور چشمے کے ذریعے اپنی شخصیت کو چھپانے والی یہ خاتون ایک بولی وڈ اسٹار ہیں، مگر کیا آپ انہیں پہچان سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں : کیا اس مقبول ترین شخصیت کو پہچان سکتے ہیں؟

ایک اشارہ ہم دے سکتے ہیں کہ ان کے نام کے آخر میں کپور آتا ہے، تو اب ان کا نام بتاسکتے ہیں۔

ممکنہ طور پر اس اداکارہ نے کسی مقام کے سفر کے دوران اپنی شناخت چھپانے کے لیے پردے اور چشمے کا سہارا لیا۔

تاہم گزشتہ دنوں اداکارہ نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی، تو اب انہیں پہچاننے میں کامیاب ہوئے؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ شردھا کپور ہیں، جو آج کل اپنی زیرتکمیل فلم 'بتی گل میٹر چالو' کی شوٹنگ کے لیے ہماچل پردیش اور اترکھنڈ میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شردھا کپور کی 'بتی گل میٹر چالو'

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ خود کو اس کے ذریعے چھپا رہی ہیں۔

Mood : Anonymous 🤓✈️🤪

A post shared by Shraddha (@shraddhakapoor) on

ممکنہ طور پر یہ ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کے درمیان سفر کے دوران لی گئی تصویر ہے۔

💫 📷 @shraddha.naik

A post shared by Shraddha (@shraddhakapoor) on

😍✨

A post shared by Shraddha (@shraddhakapoor) on

اداکارہ کی جانب سے ان جگہوں کی تصاویر بھی گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔

☀️🌸♥️ 📷 by mommy

A post shared by Shraddha (@shraddhakapoor) on

ان کی نئی فلم ایک ایسے عام آدمی کی جدوجہد پر مبنی ہے جو وہ بھاری بلوں پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے خلاف کرتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں