برصغیر میں کچھ پھل ایسے ہیں جو دیگر ممالک میں بہت کم نظر آتے ہیں، ان میں سے ایک شریفہ یا سیتا پھل بھی ہے۔

منفرد ذائقے، اہم غذائی اجزاءاور صحت کے لیے متاثر کن فوائد سے لیس یہ پھل کافی لذیذ بھی ہوتا ہے۔

اس میں کوئی چربی یا کولیسٹرول نہیں جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی، وٹامن بی سکس، کیلشیئم، میگنیشم اور آئرن وغیرہ اسے صحت کے لیے بہترین بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں : یہ خوبصورت پھل صحت کے لیے بھی فائدہ مند

بینائی کو بہتر کرے

شریفہ ریبوفلیون اور وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ دونوں اجزاءعمر بڑھنے سے آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی کمزوری سمیت دیگر مسائل کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے

وٹامن سی کی موجودگی کے باعث یہ پھل جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے، یہ وٹامن ورم کش خصوصیات کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس پھل کا اکثر استعمال موسمی بیماریوں یا انفیکشن سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

جوڑوں کے درد میں کمی

اس میں موجود میگنیشم جسم میں پانی کے توازن کو بحال کرتا ہے جبکہ جوڑوں سے ایسڈز کو ہٹاتا ہے، جس سے جوڑوں کے مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، اس پھل کا اکثر استعمال مسلز کی کمزوری کے خلاف مدد دے سکتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے

یہ پھل نظام ہاضمہ کے مسائل میں آنتوں سے زہریلے مواد کو خارج کرکے دور کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ آنتوں کے افعال کو بھی درست رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اس سیزن کا یہ سپر پھل کھانا پسند کریں گے؟

خون کی کمی دور کرے

اس میں آئرن کی مناسب مقدار کی موجودگی بلڈ کاﺅنٹ بڑھا کر اینیمیا جیسے مرض کے علاج کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

جلد کا دوست

اس میں موجود غذائی اجزاءکولیگن کو حرکت میں لاکر جھریاں اور فائن لائنز کو کم کرتے ہیں جبکہ خلیات میں ہائیڈریشن کو بہتر کرکے قدرتی طور پر جلد کو جگمگانے میں مدد دینے والا پھل ہے۔

بالوں کے مسائل سے بچائے

اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس سر میں سیبم کی پروڈکشن ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے جلد کی پرتیں بننے اور خشکی کا مسئلہ کم ہوتا ہے۔ اسی طرح سر کے ورم اور گرتے بالوں کی بھی روک تھام کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں