ہم شوکیس: دوسرے دن کن ملبوسات نے دل جیتا؟

ہم شوکیس: دوسرے دن کن ملبوسات نے دل جیتا؟


ہم شو کیس کا دوسرا روز بھی فیشن کی دنیا کے لیے کافی بہترین ثابت ہوا۔

تاہم اس بار اچھے ملبوسات کے ساتھ ساتھ ایسے بہت سے جوڑے بھی پیش کیے گئے جو متاثر کرنے میں بُری طرح ناکام ہوئے۔

جہاں یہ شو بہترین انداز میں پیش کیا گیا وہیں ریڈ کارپٹ پر اسٹارز کی تعداد کم نظر آئی، جس کی ایک وجہ فلم ’کیک‘ کا پریمیئر تھا، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی ہونے والی تقریبات کے باعث بھی بہت سے لوگ ہم شو کیس میں جلوہ گر نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ تین روز پر مشتمل اس شو کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں کراچی اور لاہور دونوں شہروں کے بہترین ڈیزائنرز کو شامل کیا گیا، اس سے قبل یہ ڈیزائنرز دوسرے شہروں میں اپنی کلیکشن ریمپ پر پیش ضرور کرچکے ہیں، تاہم پہلی مرتبہ دوسرے شہروں کے ڈیزائنرز کے ساتھ انہوں نے گروپ بنا کر کام کیا۔

ہم شوکیس کے دوسرے روز ان ڈیزائنرز نے اپنی شاندار کلیکشنز سے شائقین کا دل جیتا۔

رضوان بیگ

فائزہ سمی

منیب نواز

کوکی کانسیپٹ

نکی نینا

شہلا رحمٰن

زونیا انور

حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)