گجرات میں گھریلو تنازع پر دیور نے اپنی بھابھی، بیٹی، بھتیجی اور 2 بھتیجوں سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق قتل کی یہ لزرہ خیز واردات گجرات میں تھانہ ککرالی کے علاقے بھدر میں پیش آئی، جب گھریلو تنازع پر گھر کے سربراہ نے اپنے ہی گھر والوں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں: گجرانوالہ:چھوٹے بھائی کی خود کشی کا صدمہ بڑے بھائیوں کی بھی جان لےگیا

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت مبشر بٹ کے نام سے ہوئی جو ایک سیکیورٹی کمپنی میں ملازم تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم رات کو گھر آیا تھا کہ کسی بات پر اس کا بھابھی سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر اس نے اپنی بھابھی، بھتیجی اور 2 بھتیجوں پر فائرنگ کردی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر اس کی اپنی بیٹی بھی ہلاک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان: شوہر نے گھریلو تنازع پر اہلیہ کی ناک کاٹ دی

واقعے کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، تاہم پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 3 سے 7 سال کے درمیان تھیں اور ان کی شناخت مقدس ہاشر ولد یاسر، مناہل ایمان ولد مبشر بٹ، فاطمہ مدثر اور زین مدثر کے نام سے ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Mar 31, 2018 11:28pm
سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ انتہائی بے چارگی میں 12، 12 گھنٹے کی نوکری کرتے ہیں، مسلسل 12 گھنٹے کو نوکری کے بعد اکثر گھر پہنچنے میں 1 گھنٹا اور صبح واپس آنے میں 1 گھنٹا، گھر پہنچ کر لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دیر سے پہنچنے پر جرمانہ، بیلٹ ڈھیلی ہونے پر جرمانہ، کیپ نہ ہونے پر جرمانہ، یونیفارم گندا ہونے پر جرمانہ، سوز گندے ہونے ہر جرمانہ۔ زندگی ایک ٹینشن ہی لگی رہتی ہے، کھانا بھی جلدی جلدی کھانا پڑتا ہے، واش جلد جانا اور جلد آنا پڑتا ہے۔ پاپی پیٹ کے لیے اتنی مشقت برداشت کرنا پڑتی ہے۔ کمپنویوں سے گزارش ہے کہ گارڈ کے کام کرنے کا دورانیہ 8 گھنٹے کیا جایا اور 8 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے پر پابندی عائد کی جائے.