ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کی 3-0 سے کامیابی

04 اپريل 2018

کراچی میں 9 برس بعد بین الاقوامی کرکٹ کے بحالی ہوئی جہاں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پہنچی تاہم وہ خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئی اور سیریز میں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں تینوں میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرلی جہاں بابراعظم اور حسین طلعت جیسے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

بابر اعظم کو سیریز اور فخرزمان کو سیریز کے آخری میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے اس سیریز میں 3-0 سے کامیابی کے بعد عالمی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 130 پوائنٹس حاصل کرلیے اور آسٹریلیا سے 4 پوائنٹس کی برتری بھی حاصل کرلی۔

پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں تین میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 3-0 سے شکست دے کر درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی—فوٹو: اے ایف پی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو:اے ایف پی

محمد نواز نے چیڈوک والٹن کی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار بلےباز مارلن سیمیولز کو  شاداب خان نے آؤٹ کیا—فوٹو: اے ایف پی

جیسن محمد کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا—فوٹو: اے ایف پی

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی—فوٹو: اے ایف پی

تیسرے میچ سمیت سیریز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے پی

جیسن محمد 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے پی

ہدف کے تعاقب میں فخرزمان اور بابراعظم نے 61 رنز کا آغاز فراہم کیا—فوٹو: اے ایف پی

حسین طلعت اور آصف علی نے آؤٹ ہوئے بغیر بالترتیب 31 اور 25 رنز بنائے —فوٹو:اے ایف پی