کامیاب بولی وڈ فلم ’شعلے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار راج کشور بھارتی شہر گرو گرام (گڑگاؤں) میں انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق راج کشور کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، ان کی عمر 85 سال تھی۔

خیال رہے کہ وہ ’شعلے‘ جیسی کامیاب فلم کے علاوہ ’دیوار‘، ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ اور ’پڑوسن‘ جیسی مشہور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، وہ اپنی کامیڈی اداکاری کے باعث بھی کافی مشہور رہے۔

راج کشور کے ساتھ اور اداکار نپور الانکا نے بتایا کہ ’راج کی صحت کافی دنوں سے خراب تھی، ان کے میدے میں بھی کافی تکلیف رہی، جس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا‘۔

اداکار نے اپنے پیچھے اہلیہ اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے۔

مداحوں نے ٹوئٹر پر راج کشور کی یادگاری اداکاری کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کی۔

تبصرے (0) بند ہیں