آنے والی بھارتی ایکشن تھرلر سائنس فکشن فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو‘ کا یقینا سبھی کو انتظار ہے۔

اس فلم میں نہ صرف بھارتی اداکار رجنی کانت ایک طاقتور ہیرو کے طور پر سامنے آئیں گے، بلکہ اکشے کمار بھی پہلی بار ایک ایسے ولن کے طور پر نظر آئیں گے، جو ہیرو سے بھی زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اکشے تامل اداکار رجنی کانتھ کے ساتھ کسی فلم میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس فلم کو بھارت کی مہنگی ترین فلم بھی کہا جا رہا ہے۔

اگرچہ فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

اس فلم کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اس میں سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ روبوٹ کی سیکوئل فلم پوائنٹ ٹو زیرو میں بھی ایشوریا رائے اپنا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اکشے اور ایشوریا آخری بار 2010 میں ایک ساتھ نظر آئے تھے—اسکرین شاٹ
اکشے اور ایشوریا آخری بار 2010 میں ایک ساتھ نظر آئے تھے—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ’پوائنٹ 2 زیرو‘ سیریز کی پہلی فلم 'اینتھیران' (Enthiran) یعنی 'روبوٹ' 2010 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں رجنی کانت نے ہی ہیرو اور ولن کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم 'ٹو پوائنٹ زیرو' میں اکشے کا ناقابل شناخت روپ

اس فلم میں ایشوریا رائے نے ’ثنا‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، اب اطلاعات ہیں کہ وہ سیکوئل میں بھی اپنے کردار کو برقرار رکھتی نظر آئیں گی۔

پہلی فلم کی طرح وہ دوسری فلم میں بھی 67 سالہ رجنی کانت سے ہی پیار کرتی نظر آئیں گی۔

اگرچہ اکشے کمار اور ایشوریا رائے ’پوائنٹ 2 زیرو‘ میں ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر نہیں آئیں گے، تاہم دونوں 8 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اکشے کمار اور ایشوریا رائے کی آخری فلم ’ایکشن ریپلائی‘ تھی، جو 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔

قریبا ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی ’2 پوائنٹ 0‘ کو اب تک کی بھارت کی سب سے بڑی بجٹ والی فلم کہا جا رہا ہے، جس کا تاحال کوئی بھی ٹریلر سامنے نہیں آسکا۔

مزید پڑھیں: فلم 2 پوائنٹ 0 کی آڈیو لاؤنچنگ
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کب کی مکمل ہوچکی ہے، بس اب اسے ریلیز کرنے کا اعلان کرنا باقی ہے۔

فلم میں اکشے کمار کے ساتھ ایمی جیکسن رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں