شام پر امریکی اتحادیوں کے حملے کے خلاف دنیا میں مظاہرے

15 اپريل 2018

امریکا میں واشنگٹن ڈی سی کے باہر، یونان کے شہر ایتھنز میں امریکی سفارت خانے کے باہرامریکی اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

عراق اور فلسطینیوں کی جانب سے بھی امریکا کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

شام کو ملک میں باٖغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کے بعد امریکا سمیت عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور امریکی صدر نے اس حوالے سے خبردار کیا تھا۔

شامی باغیوں کے خلاف کیے گئے حملے میں 40 سے زائد افراد مارے گئے تھے جن میں عام شہری بھی شامل تھے۔

امریکا، برطانیہ اور فرانس نے مشترکہ طور پر شام کی کیمیائی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے حملہ کیا اور کئی شامی لیبارٹریز کو تباہ کردیا گیا جس کے بعد روس اور ایران کی جانب سے سخت تنقید کی گئی جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا تھا جہاں روس کی قرار داد منظور نہ ہوسکی۔

امریکا میں واشنگٹن ڈی سی کے باہر شام میں حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

شہریوں نے امریکی جنگ کی مخالفت کی—فوٹو:اے ایف پی

امریکا میں شہریوں نے جنگ کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے—فوٹو: اے ایف پی

ایتھنز میں مظاہرین نے شام کا پرچم اٹھایا ہوا تھا—فوٹو: اے ایف پی

یونان کے شہر میں مظاہرین نے امریکا کو عوام کا قاتل کہہ کر مخاطب کیا—فوٹو: اے ایف پی

ایتھنز میں کیے گئے مظاہروں میں کمیونسٹ پارٹی کے کارکن بھی شامل تھے—فوٹو: اے ایف پی

یونانی مظاہرین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا—فوٹو: اے پی

ایتھنز میں بڑی تعداد میں شہری مظاہرے میں شریک تھے—فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے جنگی طیارے قطر میں قائم ائربیس پر موجود تھے—فوٹو: اے پی

شام میں ہونے والے حملے سے سائینٹفک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر دمشق کو بھی نقصان پہنچا—فوٹو: اے ایف پی

عراق میں بھی امریکی اتحادیوں کے شام پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

امریکی اتحادیوں کی جانب سے شامی ریسرچ لیبارٹریز کو نشانہ بنایا گیا—فوٹو: اے پی

بمباری سے شامی سائنٹفک ریسرچ سینٹر بھی تباہ ہوگیا—فوٹو: اے پی

امریکی اتحادیوں کی بمباری سے کئی ریسرچ لیبارٹریز کو تباہ کردیا گیا—فوٹو: اے پی