سام سنگ نے خاموشی سے ایک نیا اور سستا اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کردیا ہے اور ایسی ڈیوائس آپ نے پہلی کبھی کسی اور کمپنی نہیں دیکھی ہوگی۔

درحقیقت یہ نیا اسمارٹ فون سام سنگ یا کسی بھی کمپنی کے ٹچ اسکرین فونز سے بالکل مختلف ہے کیونکہ یہ ایسا اسمارٹ فون ہے جس میں آپ انٹرنیٹ کنکٹ نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کا سب سے 'بہترین' فلیگ شپ فون

جی ہاں واقعی سام سنگ کا نیا گلیکسی جے 2 پرو کو کمپنی نے دانستہ طور پر انٹرنیٹ سے منسلک ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔

یہ فون کمپنی کی جانب سے طالبعلموں اور بزرگ افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نئے فون میں موبائل ڈیٹا جیسے تھری جی، ایل ٹی ای اور وائی فائی کو بلاک کردیا گیا ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے میں مدد دینا ہے (انٹرنیٹ اور ایپس میں ان کا دھیان بٹنے کا خطرہ جو ہوتا ہے)، اسی طرح یہ فون ایسے بزرگ افراد کے لیے بھی بہترین ہے جنھیں آن لائن جانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

یعنی گوگل، انسٹاگرام، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور دیگر ہر قسم کی ایپس اور آن لائن سروسز اس فون پر دستیاب نہیں۔

تاہم اس فون سے کالز کی جاسکتی ہیں، ایس ایم ایس بھیجے جاسکتے ہیں، تصاویر اور ویڈیوز لی جاسکتی ہیں، غرض ہر وہ کام ممکن ہے جو آف لائن کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس پاکستان میں دستیاب

اس فون میں 5 انچ کی کیو ایچ ڈی امولیڈ ڈسپلے، 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر، 1.5 جی بی ریم، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ (کوئی انٹرنل اسٹوریج نہیں) اور 2600 ایم اے ایچ بیٹری۔

اس کے بیک پر 8 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔

اس کی قیمت 185 ڈالرز (19 ہزار پاکستانی روپے کے لگ بھگ) رکھی گئی ہے اور یہ فی الحال صرف جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

بلقیس Apr 15, 2018 08:28pm
اگر بغیر انٹرنیٹ والا فون لینا ہے تو نو کیا 3310 لے لو جو صرف 60 ڈالر کا ہے ۔ اور بزرگوں کیلئے بہترین ہے۔ سام سنگ کی چھے انچ کا ڈسپلے بیٹری ہی کھائے گا جبکہ اس میں ایسی کوئی سہولت نہیں جو بڑی سکرین کا مزہ دیتی ہے۔