گوادر: پاک ۔ ایران سرحد پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرنے والے 2 پاکستانی ہلاک ہو گئے۔

ضلع گوادر کے سینئر انتظامی افسر نے کہا کہ 2 پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے تھا، جن کی لاشیں گوادر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-ایران سرحد پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ

دوسری جانب لیویز نے پنجاب سے ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا۔