پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو جہاں ملک کے سب سے بڑے شہر کا درجہ حاصل ہے، وہیں یہ شہر کئی طرح کے ملک کے بڑے فیسٹیولز کی میزبانی کرنے کا بھی شرف رکھتا ہے۔

تین روز قبل 14 اپریل کو بھی کراچی میں ملک کے سب سے بڑے کامک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں شہری اپنے پسندیدہ کامک کرداروں کے لباس پہن کر فیسٹیول میں شریک ہوئے۔

کراچی کے سب سے مصروف روڈ شاہراہ فیصل پرواقع’ایف ٹی سی‘ بلڈنگ کے قریب ’گلوبل مرکیس‘ ہال میں منعقد کیے گئے ایک روزہ کامک فیسٹیول میں لوگ نہ صرف ’سپر مین‘ اور ’ڈیڈ پول‘ کے لباس پہن کر شریک ہوئے، بلک انہوں نے دیگر کامک اور سائنس فکشن کرداروں کے لباسوں کو بھی پہنا۔

ٹیم دعوت کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ’الٹیمیٹ کامک کان‘ (یو سی سی) فیسٹیول میں کئی خواتین اور لڑکیاں معروف جوکر سپرولین فکشن کردار ’ہیرلے کئن‘ جب کہ کئی افراد جوکر فکشن کردار ’جگسا‘ کے روپ میں گھومتے نظر آئے۔

پاکستان کے سب سے بڑے کومک فیسٹیول میں کئی لوگ سپر ہیروز اور سائنس فکشن کرداروں کے روپ میں بھی نظر آئے۔ خیال رہے کہ کراچی میں مسلسل دوسری بار کامک فیسٹیول منعقد کیا گیا۔

’یو سی سی‘ کامک فیسٹیول کا پہلی بار انعقاد گزشتہ برس کیا گیا تھا، رواں برس فیسٹیول میں ماضی کے مقابلے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

تبصرے (0) بند ہیں