الینا ڈی کروز امید سے ہیں؟

17 اپريل 2018
الیانا ڈی کروز کی فلم ’ریڈ‘ 100 کلب میں شامل ہوئی—فوٹو: آئی بی ٹائمز انڈیا
الیانا ڈی کروز کی فلم ’ریڈ‘ 100 کلب میں شامل ہوئی—فوٹو: آئی بی ٹائمز انڈیا

حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریڈ‘ میں ایماندار ٹیکس افسر کا کردار نبھانے والے اجے دیوگن کی بیوی بننے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ وہ امید سے ہیں۔

30 سالہ اداکارہ سے متعلق یہ چہ مگوئیاں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری ہیں، ان افواہوں میں اس وقت تیزی آئی، جب انہیں ’ریڈ‘ کی تشہیر کے دوران قدرے ڈھیلے لباس میں دیکھا گیا۔

اگرچہ الیانا ڈی کروز نے آج تک اپنی خفیہ شادی کو بھی سرعام تسلیم نہیں کیا، تاہم انہوں نے فروری میں اپنی شادی کی چہ مگوئیوں پر پہلی بار خاموشی توڑی تھی۔

اداکارہ نے بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں واضح طور پر اس بات کی تسلیم نہیں کیا تھا کہ ان کی شادی ہوچکی ہے یا نہیں، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق سوال پر مسکرا دیا تھا۔

ممبئی مرر کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی طرح اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے والی نہیں، کیوں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سرعام بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔

اداکارہ کی جانب سے یہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کی شادی کی افواہیں شروع ہوئیں—فوٹو: الیانا ڈی کروز انسٹاگرام
اداکارہ کی جانب سے یہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کی شادی کی افواہیں شروع ہوئیں—فوٹو: الیانا ڈی کروز انسٹاگرام

خیال رہے کہ الینا ڈی کروز سے متعلق گزشتہ برس دسمبر میں کرسمس کے موقع پر یہ افواہ سامنے آئی کہ انہوں نے آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نیبون سے خفیہ شادی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیانا ڈی کروز نے اپنی خفیہ شادی پر خاموشی توڑ دی

یہ افواہ اس وقت عام ہوئی، جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر سرخ لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اینڈریو نیبون کے لیے انگریزی کا لفظ ’ہبی‘ استعمال کیا، جس کا مطلب شوہر لیا جاتا ہے۔

الیانا ڈی کروز کی جانب سے آج تک آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نیبون سے واضح طور پر شادی سے نہ تو انکار کیا گیا ہے اور نہ ہی اعتراف، لیکن وہ ان سے اپنے تعلقات کو تسلیم کرتی رہتی ہیں۔

ان دونوں کی جانب سے شادی سے متعلق واضح طور پر کوئی بیان نہ دیے جانے کے باوجود اب یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ الیانا ڈی کروز امید سے ہیں۔

انڈیا ڈاٹ کام نے اپنی خبر میں الینا ڈی کروز کے پارٹرنر آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نیبون کی جانب سے انسٹاگرام پر اداکارہ کی شیئر کی گئی ایک تصویر اور بعض میڈیا رپورٹس کو بنیاد بناتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ امید سے ہیں۔

@ileana_official having time some sweet time alone, kind of. :)

A post shared by Andrew Kneebone Photography (@andrewkneebonephotography) on

اینڈریو نیبون کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں الیانا ڈی کروز کو باتھ ٹب میں پرسکون دیکھا جاسکتا ہے۔

اینڈریو نیبون نے کیپشن میں لکھا کہ الیانا ڈی کروز ایک مقصد کے لیے تنہائی میں پرسکون وقت گزارتے ہوئے۔

مزید پڑھیں: الیانا ڈی کروز کا اعتراف

دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا نے بھی اپنی خبر میں بتایا کہ الیانا ڈی کروز کے حاملہ ہونے کی خبریں ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

علاوہ ازیں امید سے ہونے کی خبروں پر تاحال الیانا ڈی کروز اور اینڈریو نیبون نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ 30 سالہ الیانا ڈی کروز بھارتی ریاست گووا میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز تیلگو زبان کی فلموں 2006 میں کیا۔

ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’برفی‘ 2012 میں ریلیز ہوئی، ’ہیپی اینڈینگ، رستم، بادشاہو اور میرا تیرا ہیرو ہوں‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کی گزشتہ ماہ مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریڈ‘ نے ریکارڈ کمائی کی۔

—فوٹو: اینڈریو نیبون انسٹاگرام
—فوٹو: اینڈریو نیبون انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں