پاکستانی اداکارہ سوہائے علی آبڑو کی فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا۔

فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ کی ہدایات عدنان سرور دے رہے ہیں، جس کی کہانی 20 سالہ پاکستانی لڑکی زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ہے، وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں موٹر سائیکل پر سفر کیا۔

حال ہی میں اس فلم کا ایک گانا اڑ چلیں ریلیز کیا گیا تھا، اور اب نیا گانا ’پہیہ‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس گانے کی گلوکاری فائزہ مجاہد نے کی ہے، جس میں دکھایا گیا کہ سوہائے علی آبڑو نے بائیک چلانا کیسے سیکھی۔

یاد رہے کہ زینتھ عرفان نے موٹرسائیکل پرکیے گئے اپنے سفر کو ’ون گرل ٹو ویلز‘ میں شیئر کیا، ان کے اس بلاگ کو سی این این اور نیویارک ٹائمز نے بھی شائع کیا، جس کے بعد انہیں عالمی سطح پر شہرت ملی۔

مزید پڑھیں: خوبصورت ویڈیو کے ساتھ ’موٹر سائیکل گرل‘ کا نیا گانا

اس فلم میں سوہائے علی نے زینتھ عرفان کا کردار ادا کیا ہے۔

اس کے پہلے گانے ’اڑ چلے‘ کی گلوکاری علی نور نے کی، جن کی خوبصورت گائیکی نے اس گانے میں مزید چار چاند لگادیے تھے۔

خیال رہے کہ فلم رواں ماہ 20 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں