بولی وڈ اداکارہ ابھیشیک بچن کو اکثر و بیشتر اپنی فلموں کے باعث لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے، لیکن وہ ہمیشہ خود پر ہونے والی تنقید کا زبردست جواب بھی دیتے ہیں۔

اب چاہے کوئی ان کی فلموں پر تنقید کرے، کوئی ان کی بیٹی کا مذاق بنائے، یا اہلیہ ایشوریا رائے بچن کے حوالے سے کوئی بات ہو ابھیشیک کبھی بھی خاموش نہیں رہتے۔

لیکن اس بار ایک ٹوئٹر صارف نے ابھیشیک بچن کی فلمز یا فیملی پر تنقید نہیں کی، بلکہ انہیں اپنے والدین کے ساتھ ایک گھر میں رہنے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا۔

سٹل ینگسٹ نامی ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’اپنی زندگی کے بارے میں بُرا محسوس کرنا چھوڑ دیں، یاد رکھیں ابھیشیک بچن ابھی بھی اپنے والدین کے ساتھ ہی زندگی گزار رہے ہیں، سرگرم رہیں‘۔

اپنے اوپر ہونے والی اس تنقید پر اداکار نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں، اور میرے لیے سب سے فخر کی بات یہی ہے کہ میں ان کے لیے ان کے ساتھ موجود ہوں، اور وہ میرے لیے میرے ساتھ، ایسا آپ بھی کر کے دیکھیں، ہوسکتا ہے اپنے بارے میں کچھ بہتر محسوس ہو‘۔

خیال رہے کہ ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ ممبئی میں موجود ان کے شاندار گھر ’جلسہ‘ میں رہتے ہیں۔

اس ہی دوران جب ایک اور صارف نے ابھیشیک سے سوال کیا کہ انہیں ایسی تنقید کا جواب دینے کی ضرورت ہی نہیں تھی تو اداکار نے کہا کہ ’کبھی کبھار ایسے لوگوں کو ان کی صحیح جگہ دکھانا ضروری ہوتا ہے‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسی ہی صورتحال کا سامنا ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریا رائے کو 2005 میں کرنا پڑا تھا، جب وہ امریکا میں اپنی ہولی وڈ فلم ’برائڈ اینڈ پریجوڈائس‘ کی تشہیر میں مصروف تھیں۔

اس دوران امریکی ٹی وی شو کے میزبان ڈیوڈ لیٹرمین نے ایشوریا رائے پر تنقید کرتے ہوئے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ اب تک اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتی ہیں، تو اداکارہ نے ان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہندوستان میں اپنے والدین کے ساتھ رہنے میں کوئی برائی نہیں، کیوں کہ یہاں ہمیں اپنے والدین سے ملنے کے لیے ان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑتی‘۔

خیال رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی شادی 2007 میں ہندوستان میں ہوئی، جس کے بعد 2011 میں ان کے ہاں بیٹی آرادھیا کی ہیدائش ہوئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں