اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 3 مئی کو متوقع

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2018

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح متعدد مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد بالآخر آئندہ ماہ 3 مئی کو کردیا جائے گا۔

قبلِ ازیں 9 اپریل کو یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ برسوں سے التوا اور تنازعات کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کا پہلا سرسبز ایئرپورٹ رواں ماہ 20 اپریل کو سیکیورٹی خدشات کے باوجود فعال ہوجائے گا، تاہم چند وجوہات کی بنا پر ایئرپورٹ کا افتتاح تاخیر کا شکار ہوا۔

7 اپریل کو نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کی تعمیرات مکمل کرلی گئیں اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایئر بس اے 320 نے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر آزمائشی لینڈنگ کی تھی۔

اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بننے جارہا ہے جو اپنے پہلے مرحلے میں سالانہ کی بنیاد پر ایک کروڑ 50 لاکھ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس منصوبے میں توسیع کے بعد اس صلاحیت کو 2 کروڑ پچاس لاکھ تک بڑھا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ 1980 میں منظور ہوا تھا کیونکہ شہرِ اقتدار میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی آمد و رفت کے باعث اسلام آباد کے پرانے انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جس کا نام بعد میں بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا تھا، کو مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مسائل پیدا ہورہے تھے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے کا بیرونی منظر — فوٹو، اے ایف پی

ایئرپورٹ پر بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں مزدور سامان لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی ٹرالی لے جارہے ہیں — فوٹو، اے ایف پی

مزدور تزین و آرائش کے کام میں مصروف ہیں — فوٹو، اے ایف پی

پاکستان کے اس جدید ترین ہوائی اڈے کا اندرونی منظر جہاں مزدور کام میں مصروف ہیں — فوٹو، اے ایف پی

ہوائی اڈے میں سامان کی کنٹرولنگ کا ایریا — فوٹو، اے پی پی

ایئرپورٹ میں پروازوں کے شیڈول کے لیے مانیٹر آویزاں — فوٹو، اے ایف پی

بین الاقوامی روانگی لاؤنج پر اے ایس ایف اہلکار پہرہ دے رہے ہیں — فوٹو، اے ایف پی

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مزدور اختتامی صفائی عمل میں مصروف — فوٹو، اے پی پی

ایک مزدور ایئرپورٹ میں دیواروں پر رنگ کرنے میں مصروف ہے — فوٹو، اے ایف پی

پاکستان کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کے پارکنگ ایریا کا خوبصورت منظر — فوٹو، اے پی پی

سامان لے جانے والی ٹرالیاں قطار میں موجود ہیں — فوٹو، اے ایف پی

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی گارڈ پہرہ دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب مسافروں کی سہولیات کے لیے ہدایات آویزاں ہیں — فوٹو، اے ایف پی