پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز بھی مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 91 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 388 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 492 پوائنٹس رہی تاہم اس کے بعد اس میں منفی رجحان رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 45 ہزار 123 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی آگیا۔

الیگزر سیکیورٹیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود آئل ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیاں مارکیٹ کو سہارا دینے میں ناکام رہیں اور دیگر شعبے انڈیکس کو کھینچ کر 15 روز کی کم ترین سطح پر لے آئے۔‘

مارکیٹ میں 8 ارب 50 کروڑ روپے کی مالیت کے 18 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 100 کی قدر میں اضافہ، 248 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

حجم کے لحاظ سے کیمیکل کا شعبہ 2 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے کاروبار کے ساتھ نمایاں رہا جبکہ کمرشل بینکنگ اور سیمنٹ کے شعبوں میں بالترتیب 2 کروڑ 62 لاکھ اور 2 کروڑ 31 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں