نیو یارک: فلپائن میں خاتون کو کنٹریکٹ پر قتل کرنے والے سابق امریکی فوجی اسنائپر اور دو سابق اہلکاروں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکا میں فیڈرل جیوری نے جوزف ہنٹر، آدم سامیہ اور کارل ڈیوڈ اسٹل ویل کو پیسے لے کر قتل کرنے اور دیگر مقدمات میں مجرم قرار دیا۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ 2012 میں جوزف ہنٹر نے فلپائن کی ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے سفاکانہ قتل کے لیے دو افراد کو بھرتی کیا اور ہر ایک کو 35 ہزار ڈالر ادا کیے۔

مزید پڑھیں: امریکی فوجی ندال کو سزائے موت سنا دی گئی

پیسے لے کر قتل کرنے والے افراد کے خلاف دائر اس مقدمے کا ٹرائل 12 روز تک چلا جس میں ملزمان کو صفائی کے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔

تاہم وکیل دفاع کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ بہت کمزور ہے اور تینوں ملزمان کو مجرم قرار دینے کے بعد عمر قید کی سزا تک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جوزف ہنٹر ایک فیڈرل ایجنٹ کو قتل کرنے کے لیے گزشتہ 20 برس سے زائد عرصے سے ایک منصوبے پر کام کررہے تھے۔


یہ خبر 20 اپریل 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں