پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا اختتام ایک اور منفی دن کے ساتھ ہوا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ مزید 128 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 259 کی سطح پر آگیا۔

کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 45 ہزار 300 سے 45 ہزار 500 پوائنٹس کی رینج کے درمیان کام ہوا، تاہم سیشن کے آخری 30 منٹ میں اس میں 300 پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

مجموعی طور پر ساڑھے 6 ارب روپے مالیت کے 14 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

کُل 360 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 143 کی قدر میں اضافہ، 196 کے بھاؤ میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 91 پوائنٹس کی کمی

کیمیکل کے شعبے میں سب سے زیادہ 4 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ دیگر شعبوں میں نسبتاً کم سرگرمی دیکھی گئی۔

سب سے زیادہ لوٹے کیمیکل پاکستان کے 2 کروڑ 18 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے جس کے بعد اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے 83 لاکھ، آزگارڈ نائن لمیٹڈ کے 80 لاکھ، فوجی فوڈز لمیٹڈ کے 69 لاکھ اور ڈیسکون اوگزیکیم لمیٹڈ کے 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں