جب جسمانی وزن میں کمی لانے کی بات ہو خصوصاً توند سے نجات کی، تو یہ کوئی آسان کام ثابت نہیں ہوتا۔

مگر 24 سالہ نوجوان نے ایسا محض 3 ماہ میں کر دکھایا اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

درحقیقت ہنٹر ہوبس نامی نوجوان نے 3 ماہ میں جسمانی طور پر بدلنے کے عمل کو ایک ٹائم لیپس ویڈیو کے ذریعے دکھایا اور جنوری سے اپریل 2018 تک روزانہ ایک تصویر لی۔

مگر انہوں نے اتنے کم وقت میں ایسا کیسے کیا؟

جنوری میں ہنٹر ہوبس کا وزن 91.5 کلو گرام تھا اور جب انہوں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا تو طرز زندگی میں چند تبدیلیاں کیں۔

انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک مخصوص غذائی پلان اور ہفتے میں 5 سے 6 بار جم جانے کی عادت کو اپنایا۔

برطانوی روزنامے انڈیپینڈنٹ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بھاری وزن اٹھانے کے ساتھ اپنی ورزش کا اختتام 20 سے 30 منٹ کی لائٹ کارڈیو سیشن کے ساتھ کرتے۔

انہوں نے غذا میں چکن، شکرقندی، سلاد، جو کے دلیے اور انڈوں کا زیادہ استعمال کیا جبکہ میٹھے مشروبات یا سافٹ ڈرنکس سے دوری اختیار کرلی۔

ان کا کہنا تھا 'میں دیکھنا چاہتا تھا کہ 12 ہفتے تک اپنی غذا اور جم جاکر میں خود کو کیسے بدل سکتا ہوں'۔

انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ان کی ویڈیوز کو لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے، تاہم کچھ افراد کے خیال میں ہنٹر ہوبس لوگوں کو غلط راہ پر ڈال رہے ہیں کیونکہ آغاز سے ہی اتنا سخت شیڈول غلط طریقہ کار ثابت ہوسکتا ہے۔

My 3 Month Body Transformation Time-lapse- 202lbs to 160lbs

A post shared by Hunter Hobbs (@hunterhobbzzz) on

ویسے ہنٹر ہوبس نے غذائی عادات اور ورزش کے ذریعے 3 ماہ کے اندر اپنا وزن 91.5 کلوگرام سے کم کرکے 72.5 کلوگرام تک پہنچا دیا جبکہ سکس پیک بھی نمایاں ہوگئے۔

مجموعی طور پر وہ 19 کلو تک وزن کم کرنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے (0) بند ہیں