ایڈ اسمتھ انگلینڈ کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

20 اپريل 2018
ایڈ اسمتھ انگلینڈ کی جانب سے 3 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
ایڈ اسمتھ انگلینڈ کی جانب سے 3 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

لندن: انگلش کاؤنٹی کینٹ کے سابق کپتان اور صحافی ایڈ اسمتھ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا نیا نیشنل سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

ایڈ اسمتھ کو 5 برس تک بطور نیشنل سلیکٹر ٹیم سے منسلک رہنے والے جیمز وائی ٹیکر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا چناؤ ان کا بطور نیشنل سلیکٹر پہلا امتحان ہو گا۔

40سالہ سابق انگلش کرکٹر اور ٹیسٹ میچ کے اسپیشل کمنٹیٹر کو 2003 میں تین ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز ملا تھا اور انہوں نے 2008 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کیا تھا۔

جمعہ کو ای سی بی نے ایڈ سمتھ کی بطور نیشنل سلیکٹر تقرری کی تصدیق کی۔

اسمتھ نے اپنے بیان میں کہا بلاشبہ یہ میرے لیے باعث اعزاز ہے اور میں ای سی بی حکام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

انگلینڈ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈریو اسٹراس نے کہا کہ ایڈ اسمتھ کرکٹ کے بارے میں وسیع سوچ اور تجربہ رکھتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ان کے مشورے انگلینڈ کرکٹ کی بہتری میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں