گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ اداکارہ الینا ڈی کروز امید سے ہیں۔

30 سالہ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ان کے آفیشل فوٹوگرافر دوست اینڈریو نیبون کی جانب سے انسٹاگرام پر الیانا ڈی کروز کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ الیانا ڈی کروز کے امید سے ہونے کی خبر ان کی شادی کی تصدیق ہونے سے پہلے آئی۔

اس سے قبل الیانا ڈی کروز کی خفیہ شادی کی خبریں گردش کرتی رہیں، جن پر تاحال اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

بھارتی اداکارہ کے آسٹریلوی فوٹوگرافر سے چند سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: فلم فیئر
بھارتی اداکارہ کے آسٹریلوی فوٹوگرافر سے چند سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: فلم فیئر

اداکارہ نے متعدد بار بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نبیون سے شادی کی خبروں کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید، تاہم انہوں نے فوٹوگرافر سے اپنے تعلقات کو تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں: الیانا ڈی کروز کی خفیہ شادی

خفیہ شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد رواں ماہ 17 اپریل کو اپنے حاملہ ہونے کی خبریں سامنے آںے کے بعد اب الیانا ڈی کروز نے خاموشی توڑ دی۔

الیانا ڈی کروز نے اپنے امید سے ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح طور پر لکھا کہ ’وہ امید سے نہیں ہیں‘۔

الیانا ڈی کروز نے اس بار بھی شیئر کی تصویر میں اپنے پارٹنر فوٹوگرافر اینڈریو نبیون کو مینشن کیا۔

#notpregnant 🙏🏼 📷@andrewkneebonephotography ♥️

A post shared by Ileana D'Cruz (@ileana_official) on

یہ بھی پڑھیں: الینا ڈی کروز امید سے ہیں؟

اگرچہ اداکارہ نے اپنے امید سے ہونے کی خبر کی تردید کی، تاہم انہوں نے اس بار بھی اپنی شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے فوٹوگرافر پارٹنر سے دسمبر 2017 میں خاموشی سے شادی کرلی ہے، تاہم دونوں کی جانب سے اس بات کی تاحال نہ تو کوئی تردید کی گئی ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

الینا ڈی کروز اور اینڈریو نبیون کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں، انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔

فوٹو: الیانا ڈی کروز انسٹاگرام
فوٹو: الیانا ڈی کروز انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں