بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی 25 سالہ سارہ علی خان نے اگرچہ تاحال فلمی کیریئر شروع نہیں کیا، تاہم وہ ابھی سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سارہ علی خان رواں برس کے اختتام سے قبل اپنا فلمی کیریئر شروع کریں گی، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی پہلی فلم کون سی ہوگی۔

سارہ علی خان اس وقت ’کیدر ناتھ‘ اور ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اگرچہ پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ سارہ علی خان ’کیدر ناتھ‘ سے فلم ڈیبیو کریں گی، تاہم اب امکان ہے کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’سمبا‘ سے اداکاری کا آغاز کریں گی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سارہ علی خان کس فلم سے ڈیبیو کرتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا، تاہم ابھی ان کی بولی وڈ کے پرانے مقبول گانے ’سات سمندر پار‘ پر رقص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کی ڈانس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم کون سی ہوگی، نیا تنازع سامنے آگیا

سارہ علی خان نے 21 اپریل کو ممبئی میں فیشن ڈیزائنر سندیپ کھوسلا کے بھتیجی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ ماضی کے مقبول گانے پر رقص کرتی دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سارہ علی خان کو بولی وڈ کی 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘وشواتما‘ کے مقبول گانے ’سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آ گئی’ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سارہ علی خان نے پرانے گانے پر نئے انداز سے ماضی کے دلکش انداز میں ڈانس کرکے سب کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ فلم ’وشواتما‘ میں یہ اس گانے پر آنجھانی اداکارہ ’دیویا بھارتی‘ نے رقص کرکے مقبولیت حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار

اس گانے پر رقص کرنے کے بعد دیویا بھارتی کو متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہوئی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

وشواتما میں دیویا بھارتی کے علاوہ سنی دیول، نصیر الدین شاہ، چنکے پانڈی، گلشن گروور اور سونم سمیت دیگر کاسٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

’سات سمندر پار‘ پر رقص کرنے کے بعد یہ چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر سارہ علی خان اسی گانے پر کسی بولی وڈ فلم میں پرفارمنس بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی کیریئر کا آغاز رنویر کی ہیروئن بن کر کریں گی؟

اسی تقریب میں کھینچی گئی سارہ علی خان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں سفید ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

She's got em in her genes! Super fun #shwetabachchan

A post shared by Namrata Zakaria (@namratazakaria) on

تقریب میں نہ صرف سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بلکہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نندا بچن نے بھی بولی وڈ گانے پر ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔

شویتا نندا بچن اگرچہ اداکاری میں دلچسپی نہیں رکھتیں، تاہم وہ ان دنوں ناول لکھنے میں مصروف ہیں، جسے رواں برس اکتوبر تک شائع کردیا جائے گا۔

شادی کی تقریب میں سونم کپور نے بھی جاوید اختر کے ساتھ اپنی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کے ٹائٹل گانے پر رقص کیا۔

تقریب میں کرن جوہر اور جیا بچن بھی جھومتے اور رقص کرتے نظر آئے۔

تبصرے (0) بند ہیں