چینی کمپنی اوپو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ایف 7 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے اور اس بار بھی اس ڈیوائس میں سیلفی پر ہی زور دیا گیا ہے۔

یہ چینی کمپنی کا آئی فون ایکس جیسے نوچ کے ڈیزائن والا اسمارٹ فون ہے اور لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں : اوپو کا ڈوئل سیلفی کیمرہ موبائل متعارف

لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران اس فون کو متعارف کرایا گیا۔

اس فون میں 6.2 انچ کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے میں 2280x1080 پکسل ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 89.09 فیصد حصے پر اسکرین ہی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو پاکستان
فوٹو بشکریہ اوپو پاکستان

اس میں کمپنی نے میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 ایس او سی پراسیسر دیا ہے جبکہ پاکستان میں دستیاب فون 2 آپشنز کے ساتھ ہوں گے ایک 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ جبکہ دوسرا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا، دونوں میں جس میں ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون 3 رنگوں سولر ریڈ، مون لائٹ سلور اور ڈائمنڈ بلیک میں دستیاب ہو گا۔

تاہم فون کی خاص بات اس کا 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہی ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس بیوٹی فکیشن اور فیس ان لاکنگ جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ اوپو پاکستان
فوٹو بشکریہ اوپو پاکستان

اس کے بیک پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ پورٹریٹ موڈ کے ساتھ فور کے ویڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے۔

اس فون میں کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.0 کا امتزاج اینڈرائیڈ اوریو 8.1 سے کیا ہے جبکہ 3400 ایم اے ایچ بیٹری، فور جی وی او ایل ٹی ای اور آدیو جیک جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اوپو کے آئی فون ایکس جیسے 2 نئے اسمارٹ فونز

پہلی بار اس کمپنی نے فرنٹ کیمرے سے فون ان لاک کرنے کا فیچر بھی دیا ہے جبکہ بیک پر اس مقصد کے لیے فنگر پرنٹ اسکینر بھی موجود ہے۔

اس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 39 یزار 899 روپے جبکہ سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 49 ہزار 899 روہے میں فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں