پاکستان کے سب سے بہترین سافٹ ڈرنک ماؤنٹین ڈیو نے پاکستان کے تین شہروں کے لیے اپنے ایکشن کا آغاز 21 اپریل کو کراچی سے کردیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بائیک اسٹنٹ شو کراچی میں معین خان اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔

بائیکر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
بائیکر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

کراچی سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے بہترین رائڈرز نے ماؤنٹین ڈیو کے موٹو ایکسٹریم #MotoExtreme ایونٹ میں سپر بائیک اور ایف ایم ایکس کے ذریعے فری اسٹائل موٹو کراچ اسٹنٹس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ایک بائیکر کا فری اسٹائل اسٹنٹ کا شاندار مظاہرہ
ایک بائیکر کا فری اسٹائل اسٹنٹ کا شاندار مظاہرہ

جن رائڈرز نے موٹو ایکسٹریم میں اپنے جوہر منوائے اور شائقین کو محظوظ کیا ان میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے نک ڈی وٹ، سویڈن سے تعلق رکھنے والے فیڈرک فروگ برگرن، اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کراؤن کنگ آف وہپ ڈلان گولڈمین شامل تھے۔

بائیکر کا گراؤنڈ میں رائیڈ کا منظر
بائیکر کا گراؤنڈ میں رائیڈ کا منظر

ان تمام رائیڈرز نے بہترین اسٹنٹس دکھائے اور ساتھ ساتھ سپر بائیک کے ساتھ فری اسٹائل اسٹنٹس دکھانے میں مشہور ڈیڈی بیزارو نے بھی شائقین کو بہترین اسٹنٹس کے ساتھ محظوظ کیا۔

بین الااقوامی رائیڈرز سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ
بین الااقوامی رائیڈرز سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ

اس کے ساتھ ہی شائقین کی سانسیں اس وقت تھم گئیں جب انہوں نے ایونٹ کے دوران دیکھا کہ دنیا کے ان بہترین بائیک رائیڈرز نے کتنی جواں مردی کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ماؤنٹین ڈیو موٹو ایکسٹریم کے دوران رائیڈرز کے اسٹنٹس
ماؤنٹین ڈیو موٹو ایکسٹریم کے دوران رائیڈرز کے اسٹنٹس

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ماؤنٹین ڈیو نے بہترین اسٹنٹ شو کا انعقاد کرکے پاکستان میں لوگوں کا ولولہ انگیز طریقے سے خون گرمایا ہو، بلکہ ا سے قبل بھی متعدد مرتبہ ماؤنٹین ڈیو پاکستان میں اپنے صارفین کو دل مولینے والے اسٹنٹ کا تجربہ کروانے کا وعدہ وفا کرتا رہا ہے۔

بائیکر اسٹنٹ کی شروعات کرتے ہوئے
بائیکر اسٹنٹ کی شروعات کرتے ہوئے

شو کے دوران پاکستان کے نامور میوزیکل بینڈ "کال" نے اپنی موسیقی کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا اور ڈھول کی پرفارمنس سے تو شائقین نے خوب لطف اٹھایا۔

بائیکرز کا ہوا میں خوبصورت منظر
بائیکرز کا ہوا میں خوبصورت منظر

ماؤنٹین ڈیو کے موٹو ایکسٹریم کے شہر میں چرچے رہے، اور پاکستان فلم، ڈرامہ اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس ایونٹ میں شرکت کرکے اس میں چار چاند لگا دیئے۔

ایونٹ کے دوران سوہا علی ابرو، نمرہ خان اور دیگر اداکار اور اداکارراؤں نے ماؤنٹین ڈیو کے اسٹنٹ شو کو ایک بہترین شو قرار دیا۔

سلیبریٹیز کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا اسٹنٹ شو ہے۔ ایونٹ کے دوران موسیقی کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر ماؤنٹین ڈیو کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اسپانسر مواد کیا ہے؟

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں