عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنے کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دعوت قبول کر لی۔

عمران خان نے لندن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کو کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ عامر خان میں آپ کو دعوت دوں گا اور چاہوں گا کہ ہمارے کرپٹ سیاستدانوں کو ایک ایک کر کے آپ کے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتاروں۔

عامر خان نے عمران خان کی اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بھی پاکستان میں موجود کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کر کے خوشی محسوس کروں گا۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی 2 سال بعد رنگ میں واپسی، حریف کو 39 سیکنڈز میں شکست

عامر خان کو مئی 2016 میں امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والی فائٹ میں میکسکو کے باکسر کنیلو الواریز نے ناک آؤٹ کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ باکسنگ رنگ سے دور تھے۔

تاہم اتوار کو انہوں نے دو سال بعد باکسنگ رنگ میں واپسی کی اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے حریف فل لو گریشو کو صرف 39 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر دیا۔

عامر خان نے اپنے حریف پر ابتدا سے ہی تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے تھے اور ابتدائی 30 سیکنڈز کے اندر ہی ان کے حریف لڑکھڑا گئے تھے اور بالآخر 398 سیکنڈز میں یہ مقابلہ اختتام پذیر ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں