لیورپول اور روما کے درمیان ہونے والے یوئیفا چیمیئنز لیگ 2018 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی حمایت کرتے والے شائقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس میں ایک فرد شدید زخمی ہوگیا۔

برطانوی ویب سائٹ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان میچ سے چند منٹ قبل جھگڑا ہوا تھا اور اس جھگڑے کے دوران اطالوی فٹبال کلب روما کے حامی شائقین نے انگلینڈ کے فٹبال کلب لیورپول کے ایک حامی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے لیور پول کے حامی پر بیلٹ سے حملہ کیا اور انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تاہم پولیس حکام نے کچھ ہی دیر میں جائے وقوع پر پہنچ کر شائقین کو منتشر کردیا اور زخمی شخص کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ادھر برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پولیس نے اٹلی کے دارالحکومت روم سے تعلق رکھنے والے 2 باشندوں کو اقدامِ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب لیور پورل کے اینفیلڈ یوئیفا چیمپیئنز لیگ 2018 کے پہلے سیمی فائنل میں لیورپول نے مصری کھلاڑی محمد صالح کی شاندار کارکردگی کی بدولت روما کو 2-5 کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ ہی لیورپورل نے 2007 کے بعد پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کی فہرست میں شامل ہوگئی، تاہم دوسرے سیمی فائنل میں مدِ مقابل بیئرن میونخ اور ریال میڈریڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل میں پہنچ جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں