پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 45718 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر توانائی اور فوڈز سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کی بدولت انڈیکس45944 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم یہ سلسلہ جاری نہیں رہ سکا۔

پی ایس ایکس میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 158.36 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 45876.70 پوائنٹس سے گھٹ کر 45718.34پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر393 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 132 کے لین دین میں اضافہ، 237 کمپنیوں کے حصص میں تنزلی جبکہ 24 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

پی ایس ایکس میں 18 کروڑ7 لاکھ 7 ہزار حصص کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں بہتر تھے، گزشتہ روز مارکیٹ میں 15 کروڑ42 لاکھ 82 ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروبار کے لحاظ سے اینگرو پولیمر 2 کروڑ38 لاکھ، پاک الیکٹرون 2 کروڑ 3 لاکھ، یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1 کروڑ 22 لاکھ، بینک آف پنجاب 93 لاکھ 44 ہزار اور فوجی فوڈز لمیٹڈ 74 لاکھ 65 ہزار حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں