پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ساتھی کھلاڑی نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

بارسلونا اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ساتھی جین جولین راجر نے اسپین کی جوڑی کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑیوں کو شکست پر مجبور کردیا۔

اعصام الحق اور جین جولین راجر کا مقابلہ اسپین کے کھلاڑیوں ٹومی روبریڈو اور جوم مونار پر مشتمل جوڑی سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اعصام نے بارسلونا اوپن مینز ڈبل کا ٹائٹل جیت لیا

پاک-ہالینڈ جوڑی نے ہسپانوی کھلاڑیوں کو ا سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اعصام اور راجر کوارٹرفائنل میں 26 اپریل کو برازیل کے مارسل میلو اور لیوکاز کیوبٹ کے مدمقابل ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ساتھی فلورین میرگا نے گزشتہ برس بارسلونا اوپن کی ٹاپ سیڈ جوڑی کو شکست دے کر مینز ڈبلز کےسیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

مزید پڑھیں:بارسلونا اوپن میں اعصام اور فلورین کی اپ سیٹ فتح

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ان کےساتھی فلورین میرگا کا مقابلہ فن لینڈ کے ہنری کونٹی نن اور آسٹریلیا کے جان پیرز پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی سے ہوا تھا۔

فائنل میں بھی دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ڈبل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اعصام الحق اور فلورین میرگا کا مقابلہ آسٹریلیا اور جرمنی کے کھلاڑیوں الیگزینڈر اور فلپ سے تھا اور انھوں نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

سلیم عبدلرزاق Apr 26, 2018 12:10am
I pray for his success in semi final and final