ماؤنٹین ڈیو پاکستان میں اپنے بہترین اسٹنٹس شو سے نہ صرف لوگوں کو محظوظ کررہا ہے بلکہ اس کی مدد سے بین الاقوامی رائیڈرز کو یہ پیغام بھی پہنچا رہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن، کھیلوں اور ایڈوینچر کو پسند کرنے والا ملک ہے۔

ماؤنٹین ڈیو نے کراچی میں اسٹنٹس دکھا کر عوام کا لہو گرما اور اب راوی کی دھرتی پنجاب کے دارالخلافہ لاہور پہنچ کر رائیڈرز نے اسی گرم جوشی اور ولولے کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے داد وصول کی۔

فیروز خان کی اسٹیڈیم میں انٹری کا منظر
فیروز خان کی اسٹیڈیم میں انٹری کا منظر

لاہور میں اسٹنٹس دکھانے والوں میں ایف ایم ایکس بائیکس کی کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ڈلان گڈمین اور نک ڈی وٹ جبکہ سوئیڈن کے فیڈرک فروگ برگرن نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اسٹنٹ شو کے دوران پاکستانی پرچم سربلند ہے
اسٹنٹ شو کے دوران پاکستانی پرچم سربلند ہے

جس کے بعد سپر بائیک کیٹیگری میں اٹلی کے ڈی ڈی بزارو نے بائیک کے ہینڈل پر بیٹھ کر بائیک چلانے کا کرتب دکھایا جس نے شائقین کو تو جیسے اپنے سحر میں مبتلا کردیا اور اسی وجہ سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین بے ساختہ داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

فلمی ستاروں نے بھی ذوق کے ساتھ کراچی میں ہونے والے کامیاب ایونٹ کی طرح لاہور میں ماؤنٹین ڈیو اسٹنٹ شو موٹو ایکسٹریم (#MotoExtreme) میں شرکت کی اور اس ایونٹ کو یادگار بناتے ہوئے اس میں چار چاند لگا دیئے۔

دی ڈیو موٹو ایکسٹریم کے دوران رائیڈرز کا سپر بائیک کے ساتھ ایک منظر
دی ڈیو موٹو ایکسٹریم کے دوران رائیڈرز کا سپر بائیک کے ساتھ ایک منظر

اداکار فیروز خان نے بائیک پر دیگر 10 ہیوی بائیکرز کے ساتھ اسٹیڈیم میں انٹری مار کر شو کا آغاز کیا تو وہاں موجود تماشائیوں نے بھر جوش کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

اسٹنٹ سے پہلے رائیڈرز کی فوٹو
اسٹنٹ سے پہلے رائیڈرز کی فوٹو

ماؤنٹین ڈیو موٹو ایکسٹریم ایونٹ میں شرکت کرنے والے دیگر ستاروں میں امان علی، انوشے اشرف، میکال ذوالفقار، سنبل اقبال، بلال عباس اور علیزے گبول سمیت دیگر اسٹارز بھی موجود تھے۔

شو میں تشریف لائے ستاروں نے بھی اسے پاکستان کا سب سے بڑا اسٹنٹ شو قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ایسا شو پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہ زندہ دل والوں کے لیے ایک بہترین شو ہے، جسے سب کو دیکھنا چاہیے۔

انوشے اشرف کہتی ہیں کہ ماؤنٹین ڈیو کا یہ اسٹنٹ شو بہت خوب ہے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا اسٹنٹ شو ہے۔

ون ویلنگ کے اسٹنٹ کا شاندار مظاہرہ
ون ویلنگ کے اسٹنٹ کا شاندار مظاہرہ

تماشائیوں کو موسیقی سے محظوظ کرنے کے لیے ماؤنٹین ڈیو موٹو ایکسٹریم ایونٹ میں ماؤنٹین ڈیو کے بہترین ڈی جیز بھی موجود تھے، جنہوں نے نہ صرف بہترین موسیقی اور ڈانس کی مدد سے اسٹیڈیم میں موجود افراد کا لہو گرمایا بلکہ انہیں موسیقی پر جھومنے پر بھی مجبور کیا۔

رائیڈرز کا ہوا میں بائیک اڑانے کا شاندار مظاہرہ
رائیڈرز کا ہوا میں بائیک اڑانے کا شاندار مظاہرہ

پاکستان کے سب سے بڑے روشنیوں کے شہر کراچی اور پھر زندہ دلانے لاہور میں کامیاب ایونٹ کے ساتھ لوگوں کا دل جیتنے کے بعد ماؤنٹین ڈیو کے ’دی ڈیو موٹو ایکسٹریم‘ کی اگلی منزل شہرِ اقتدار اسلام آباد ہے۔

DarrKeAagayJeetHai#


یہ مواد ہمارے اسپانسر ماؤنٹین ڈیو کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اسپانسر مواد کیا ہے؟

تبصرے (0) بند ہیں