واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے تاہم اس میں ایک فیچر یعنی گروپ ویڈیو کال کی کمی ضرور ہے تاہم اب بہت جلد اسے متعارف کرادیا جائے گا۔

جی ہاں فیس بک کی سالانہ ایف 8 کانفرنس کے موقع پر اعلان کیا گیا ہے کہ یہ کمپنی اپنی زیرملکیت ایپس واٹس ایپ اور انسٹاگرام دونوں میں گروپ ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔

کانفرنس کے دوران فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بتایا کہ واٹس ایپ میں اس وقت 2 ارب منٹ تک ون آن ون کالنگ کی جاچکی ہے اور اس کے دیکھتے ہوئے آنے والے مہینوں میں گروپ ویڈیو چیٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ گروپ چیٹس کی ان 5 اہم ٹرکس کے بارے میں جانیں

تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ گروپ چیٹ میں بیک وقت کتنے افراد شامل کیے جاسکیں گے۔

واٹس ایپ میں ممکنہ ویڈیو کالنگ کچھ اس طرح ہوگی — فوٹو بشکریہ فیس بک
واٹس ایپ میں ممکنہ ویڈیو کالنگ کچھ اس طرح ہوگی — فوٹو بشکریہ فیس بک

اور یہ دیکھنا بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ واٹس ایپ کا انٹرفیس کس طرح گروپ ویڈیو کالنگ کو ہینڈل کرتا ہے کیونکہ گروپس میں اراکین کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں ون آن ون ویڈیو کالنگ کا فیچر 2016 کے آخر میں متعارف کرایا گیا تھا۔

دوسری جانب انسٹاگرام میں صارفین جلد ہی ایک نیا کیمرہ آئیکون براہ راست بات چیت کے دوران دیکھ سکیں گے، جس کو دبانے پر ویڈیو کال شروع ہوجائے گی۔

یہ فیچر ون آن ون کے ساتھ ساتھ چھوٹے گروپس پر بھی کام کرے گا، تاہم اس کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا کہ اس گروپ کالنگ میں کتنے لوگوں کو شامل کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

تاہم فیس بک کے جانب سے کانفرنس میں دکھائے جانے والے پریویو سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ کم از کم 4 تو ہوں گے۔

انسٹاگرام میں ویڈیو کالنگ ایسی ہوگی — فوٹو بشکریہ فیس بک
انسٹاگرام میں ویڈیو کالنگ ایسی ہوگی — فوٹو بشکریہ فیس بک

یہ فیچر بھی ابھی آزمایا جارہا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ فیس بک کی تیسری ایپ میسنجر میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر کافی عرصے پہلے ہی متعارف کرایا جاچکا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں