ایکتا کپور بولی وڈ خانز کے ساتھ فلمیں کیوں نہیں کرتیں؟

اپ ڈیٹ 10 مئ 2018
ایکتا کپور بالاجی موشن پکچرز کی سربراہ ہیں—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز
ایکتا کپور بالاجی موشن پکچرز کی سربراہ ہیں—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز

معروف بھارتی فلم و ڈرامہ ساز ایکتا کپور کی فلمیں اگرچہ باکس آفس پر اچھی خاصی کمائی کرنے میں کامیاب جاتی ہیں، تاہم انہیں بولی وڈ خانز کے ساتھ کام نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

’ڈرٹی پکچر، ونس اپن ٹائم ان ممبئی، شوٹ آؤٹ وڈالا، راگنی ایم ایم ایس، کیا سپر کول ہیں ہم، ایک تھی ڈائن، ایک ولن، لو، سیکس اور دھوکہ، لپسٹک انڈر مائی برقع، اڑتا پنجاب، اظہر اور شادی کے سائیڈ افیکٹس‘ جیسی فلمیں بنانے والی ایکتا کپور زیادہ تر بولڈ یا فحش کامیڈی پر مبنی فلمیں بنانے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔

ایکتا کپور کی فلموں میں جہاں اجے دیو گن، اکشے کمار، انیل کپور، سیف علی خان، شاہد کپور اور ارجن کپور جیسے اداکار ایکشن میں نظر آ چکے ہیں، وہیں آج تک ان کی ہوم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی کسی بھی فلم میں شاہ رخ، سلمان اور عامر خان نظر نہیں آئے۔

بولی وڈ خانز کے ساتھ فلمیں نہ کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے 42 سالہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے واضح کردیا کہ وہ ان کے ساتھ فلمیں کیوں نہیں کرتیں۔

ایکتا کپور کی کمپنی کی فلموں میں تینوں خانز نے آج تک کام نہیں کیا—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل
ایکتا کپور کی کمپنی کی فلموں میں تینوں خانز نے آج تک کام نہیں کیا—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایکتا کپور نے بولی وڈ خانز کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ ایسے بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرکے وہ صرف فلم بنانے کے مشوروں میں ہیں ڈیڑھ سال کا وقت ضائع کریں۔

انہوں نے بڑے اسٹارز کے ساتھ فلمیں کرنے کے مقابلے نئے اداکاروں کے ساتھ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد 100 کروڑ بجٹ کی فلمیں بنانے والے اسٹارز کے ساتھ کام کرنا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘گھر آباد کرنے کو شادی سے کیوں جوڑا جاتا ہے؟‘ایکتا کپور کا سوال

انہوں نے کہا کہ فلموں کی کامیابی کا دارو مدار محنت اور اچھی فلم بنانے پر ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ آسان زندگی کے بجائے محنت طلب زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں، کیوں کہ ہرکسی کے پاس اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا جذبہ ہوتا ہے۔

ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ زیادہ تر فلمیں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب گئی ہیں—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ زیادہ تر فلمیں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب گئی ہیں—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

ایکتا کپور نے یہ بھی کہا کہ وہ ہندی فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ بھارت کی دیگر مقامی زبانوں میں بھی فلمیں بنانے پر غور کر رہی ہیں، کیوں کہ وہ پہلے بنگالی اور جنوبی ہندوستان میں بولی جانے والی زبان میں کامیاب ٹی وی شوز بنا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: میری فلم 200 کروڑکا بزنس کرے گی۔ ایکتا کپور

خیال رہے کہ ایکتا کپور اداکار جیتندرا کی بیٹی اور توشار کپور کی بہن ہیں، ان کی کمپنی بالاج فلمز پروڈکشن کو بولی وڈ کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

ایکتا کپور کی کمپنی نہ صرف فلمیں بناتی ہے، بلکہ یہ کمپنی کامیاب ڈرامے میں بھی بنا چکی ہے، جن میں کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہانی گھر گھر کی، کہیں کسی روز، کسوٹی زندگی کی اور پوترا رشتہ‘ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

ایکتا کپور زیادہ تر بولڈ اور مصالحہ فلمیں بناتی ہیں—فائل فوٹو: زی نیوز
ایکتا کپور زیادہ تر بولڈ اور مصالحہ فلمیں بناتی ہیں—فائل فوٹو: زی نیوز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں