دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج

15 مئ 2018

اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال اور 58 فلسطینیوں کی ہلاکت پر دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا۔

پاکستان، امریکا، ترکی، میکسکو، جرمنی سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی شہریوں کی ہلاکت اور یروشلم (بیت المقدس) میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پر احتجاجاً ترکی نے امریکا اور اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پر امن فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کرنے کے واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا جبکہ فلسطینی صدر کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

ترکی میں خواتین نے بیت المقدس کی آزادی کے پوسٹر اٹھا کر احتجاج کیا — فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریاست کلیفورنیا میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر تابوت پر فلسطینی پرچم رکھ کر احتجاج کیا گیا —فوٹو: اے ایف پی

ترکی میں مظاہرین شمع روشن کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کے دوران طلبہ نعرے لگاتے ہوئے — فوٹو: اے پی

انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر  ایک خاتون مسجد اقصیٰ کا ماڈل اٹھائے احتجاج میں شریک ہیں — فوٹو: اے ایف پی

برلن میں بھی سیکڑوں افراد نے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا — فوٹو : اے ایف پی

ترکی میں احتجاج کے دوران نوجوان امریکی پرچم نذرآتش کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف ہڑتال کے دوران فلسطین کے مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران دکانیں بند ہیں — فوٹو: اے ایف پی

استنبول میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی مظالم کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا — فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر خواتین فلسطینی پرچم کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

انقرہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی