پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مسلسل مندی کا رجحان رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 39 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 460 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروباری دن کے آغاز میں ہی تنزلی دیکھی گئی اور انڈیکس 650 پوائنٹس گر کر دن کی کم تر سطح 41 ہزار 845 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم دن کے اختتام سے قبل بہتری آئی۔

جے ایس مارکیٹ ریسرچ کے مطابق ‘اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان کمرشل بینکوں کی وجہ سے کاروبار میں بہتری آئی’۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر8 کروڑ 70 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

پی ایس ایکس میں 347 کمپنیوں کے کاروبار میں 170 کے لین دین میں اضافہ، 152 کے کاروبار میں کمی اور 25 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

سیمنٹ کا شعبہ دن بھر کاروبار میں 41 ملین حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔

کمپنیوں کے کاروبار میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک کروڑ 69 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر رہی، بینک آف پنجاب ایک کروڑ 23 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، پاکستان الیکٹرون لمیٹڈ ایک کروڑ 18 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ تیسرے نمبر پر سرفہرست کمپنی ہے۔

دیوان سیمنٹ لمیٹڈ 84 لاکھ حصص اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ 80 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست پانچویں کمپنی رہی۔

تبصرے (0) بند ہیں