ماسکو: اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 5-6 سے شکست دے دی۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔

تاہم پاکستان ٹیم کو ازبکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 5-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشنیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-5 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ اس ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان کو 2-0 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ 2010 میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2014 کے ایونٹ میں تنزانیہ کامیاب رہا تھا۔

ایونٹ میں 14 سے 17 سال کی عمر کے 21 ملکوں کے بچے شرکت کر رہے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

نذر May 16, 2018 06:29pm
شاباش پاکستانی بچوں آپ نے عالمی فٹ بال میں دوسری پوزیشن لے کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے مجھے یقین ہے کہ آپ اگر یوں ہی محنت کرتے رہے تو عنقریب فٹ بال کا عالمی کپ آپ کے ہاتھوں میں ہو گا
نذر May 16, 2018 06:31pm
شاباش پاکستانی بچوں آپ نے عالمی فٹ بال میں دوسری پوزیشن لے کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے مجھے یقین ہے کہ آپ اگر یوں ہی محنت کرتے رہے تو عنقریب فٹ بال کا عالمی کپ آپ کے ہاتھوں میں ہو گا