یہ مزیدار غذا روزانہ کھانا معدے کے امراض دور رکھے

16 مئ 2018
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

معدے کے امراض کا شکار رہتے ہیں؟ تو اپنی غذا میں دہی کو روزانہ استعمال کرکے اس سے بچا جاسکتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دہی کھانے کو عادت بنالینا جسمانی ورم کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جو کہ معدے، جوڑوں کے امرض کے ساتھ دمہ جیسے عارضوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : ہاضمے کی گڑبڑ سے بچاؤ کے گھریلو ٹوٹکے

تحقیق میں بتایا گیا کہ دہی کھانے سے معدے کے بیکٹریا میں ورم کا باعث بننے والے مالیکیولز کی روک تھام ہوتی ہے۔

ورم کش ادویات جیسے اسپرین بھی اس حوالے سے استعمال کی جاتی ہیں مگر ان کے اپنے مضر اثرات مرتب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ دہی وٹامن بی 12 اور کیلشیئم کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے جبکہ اس میں پروٹین کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

اس تحقیق کے دوران 120 خواتین کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 60 موٹاپے جبکہ دیگر معمول کے جسمانی وزن کی حامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : دہی کھانا صحت کے لیے فائدہ مند

ان میں سے 50 فیصد کو 9 ہفتے تک روزانہ 12 اونس دہی کا استعمال کرایا گیا جبکہ دیگر کو نان ڈیری پڈنگ کھلائی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دہی کھانا وقت گزرنے کے ساتھ معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں