ماہرہ خان نے جب 5 دن قبل کانز فلم فیسٹیول کے لیے فرانسیسی سرزمین پر قدم رکھا تو پاکستان بھر کے سوشل میڈیا پر ان کا راج شروع ہوگیا۔

تاہم اب ماہرہ خان گزشتہ روز پاکستان واپس لوٹ گئی ہیں مگر انہوں نے کانز فیسٹیول کے حوالے سے ایک شکریہ کا پیغام انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

انہوں نے لکھا ' کانز نے میرے دل کا ایک ٹکڑا لے لیا، ہمارا کھلی بانہوں سے استقبال پر شکریہ، آپ پرجوش اور فراخ دل ہیں، میری خواہش ہے کہ وہاں قیام کے پورے تجربے کو تحریر کروں مگر اس طویل لولیٹر کو کسی اور وقت کے لیے چھوڑ دیتے ہیں'۔

مزید پڑھیں : کانز ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کا شاندار ڈیبیو

انہوں نے مزید لکھا 'اس وقت جب میں گاڑی پر بیٹھی ائیرپورٹ کی جانب جارہی ہوں، تو مجھے احساس ہوا کہ اس سے پہلے مجھے بااختیار ہونے کا احساس پہلے کبھی نہیں ہوتا تھا، اور اس کی وجہ گزشتہ 3 دن کے دوران حیرت انگیز خواتین سے ملاقاتیں ہیں۔ ان سب باصلاحیت خواتین میں ایک چیز مشترک ہے، وہ ایک دوسرے کو اوپر لے جاتی ہیں، وہ تعاون کرنے والی اور نیک دل ہیں، وہ ایک دوسرے کی پشت پناہی کرتی ہیں اور یہی کامیابی کی واحد کنجی ہے'۔

Oh Cannes you have a piece of my heart! Thank you for taking us in with open arms, you were warm and generous. I wish I could pen down my entire experience but that’ll be a long love letter for another time. However there are a few things I want to relay to all of you. As I sat in the car on my way to the airport I realised that I felt more empowered than ever before. And the reason was because of the amazing women that I met over the last three days. All these talented women had one thing in common - they lifted each other up. They were supportive and kind. They had each other’s backs. And that is the only (if any) key to success. It is empowering to sit with women and speak about the lines under your eyes or how fast your children are growing up. It’s a relief when it is your first time on the red carpet with hundreds of people photographing you, to get a ‘you’ve got this’ from the girl whose done this like a dream so many times. It was even more amazing to get all these lovely msgs from my industry back home. And the best family and friends one could ask for. Aah and my fan family, how I love thee! We are nothing alone, and that is something life keeps teaching me time and again. My @seherhafeez I love you. @amarfaiz for giving it your all. @shakeelbinafzal for keeping up with the insanity and @manekaharisinghani for being there always💞 Loreal Pakistan 🇵🇰, we did it! Thank you loreal Paris for having us.. can’t wait to see you again! À bientôt, Love love love X #lorealparis #lorealcannes #lorealpkatcannes #cannes2018 Ramzan Mubarak to all✨🌙 📸 by @happymonday 💞

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

ماہرہ خان کا کہنا تھا ' اس وقت ریلیف ملتا ہے جب سیکڑوں ایسے افراد کے سامنے ریڈ کارپٹ پر جانے کا پہلا موقع ہو جو آپ کی تصاویر لے ہرے ہوں، تاکہ اس لڑکی سے وہ حاصل کرسکیں جو خوابوں میں ایسا بہت بار کرچکی ہو، اس وقت زیادہ خوشی ہوتی ہے جب اپنے وطن کی انڈسٹری سے اچھے پیغامات ملتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں : ماہرہ خان نے کانز میں شاندار ڈیبیو سے دل جیت لیے

اپنے منیجر، اسٹائلسٹ اور فوٹوگرافر کو سراہتے ہوئے انہوں نے لکھا ' ہم اکیلے نہیں اور زندگی یہی مجھے سیکھاتی آئی ہے'۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے کانز فیسٹیول میں لورال پیرس کی برانڈ ایمبسڈر کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں