فیس بک نے خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی

اپ ڈیٹ 17 مئ 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اکثر نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے جن کا اعلان بھی ہوتا ہے۔

مگر کئی بار وہ چپکے سے کوئی چیز صارفین کے لیے پیش کردیتی ہے جس کا انہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔

تو ایسا ہی اس بار بھی ہوا ہے اور فیس بک نے گزشتہ دنوں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کا اکثر بلکہ کروڑوں افراد کو علم ہی نہیں ہوسکا۔

اور وہ ہے اسٹیٹس بار میں جی آئی ایف بٹن کا اضافہ۔

مزید پڑھیں : اب اینیمیٹڈ فیس بک پروفائل تصویر لگانا ممکن

جی ہاں فیس بک نے اب صارفین کے لیے اسٹیٹس پر براہ راست اینیمٹڈ تصویر کے اضافے کو ممکن بنانے کے لیے نیا بٹن پیش کیا ہے جس کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوسکا۔

ابھی تک فیس بک پر اینیمیٹڈ یا GIF تصاویر کو پوسٹ اس وقت کیا جاسکتا تھا جب آپ کسی اور ویب سائٹ سے اپنی پسند کی تصویر کا لنک کاپی پیسٹ کریں یا کسی اور کی فیس بک پوسٹ کو شیئر کریں۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ ڈائریکٹ بھی فیس بک پر اینیمیٹڈ تصویر پوسٹ کرسکتے ہیں، اس کے لیے اپنے اسٹیٹس بار پر کلک کریں تو نیچے GIF بٹن نظر آجائے گا جس پر کلک کرکے آپ اپنی پسند کی تصویر سرچ کرسکے پوسٹ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کی 15 ٹپس جو اکثر افراد کو معلوم نہیں

یہ فیچر فیس بک کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپ دونوں میں چپکے سے پیش کیا گیا اور اکثر اسٹیٹس لکھنے والے افراد ہی اسے دیکھ سکتے ہیں، ورنہ یہ نظروں سے چھپا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2015 میں پہلی بار فیس بک میں صارفین کو جی آئی ایف تصاویر شیئر کرنے کا موقع ملا تھا۔

جس کے لیے حرکت کرتی کسی بھی تصویر کا یو آرایل کاپی کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بار پر پیسٹ کرکے پوسٹ کرنا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں