دنیا بھر میں رمضان کا استقبال

اپ ڈیٹ 18 مئ 2018

دنیا بھر میں مسلمانوں نے رمضان کے مہینے کا استقبال انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ کیا۔

اس مہینے میں مسلمان صبح صادق سے سورج غروب (مغرب) ہونے تک کھانے اور پینے سے خود کو روک کر اپنا فریضہ پورا کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں مسلمانوں کی تقریبا 1.8 ارب آبادی نے باعث احترام اور عبادتوں کے ماہ رمضان المبارک کا استقبال کیا۔

مسلمانوں کے لیے یہ مہینہ باعث عقیدت اس لیے بھی ہے کیونکہ اس مہینے میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر قر آن کا نزول ہوا تھا۔

دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان المبارک میں خصوصی اہتمام کرتے ہیں تاکہ روزہ رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں تراویح کا بھر پور اہتمام کیا جاتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

مسلمان عراق کے علاقے بغداد میں ایک مسجد میں قر آن پڑھ رہے ہیں — فوٹو: اے پی

انڈونیشیا کے صوبے آچے میں باندا آچے مسجد میں مسلمان رمضان کے آغاز میں تراویح پڑھ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا کی خواتین بھی الاکبر مسجد میں تراویح پڑھ رہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں پتھاروں پر روایتی کھجلہ تیار کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

رمضان کے لیے پاکستانی مسلمان کھجوروں کی خریداری کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں ایک شخص رمضان کے لیے سڑک کنارے ٹوپیوں کی دکان پر ٹوپی پہن کر خود کو آئینے میں دیکھ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں بھی مسلمان مسجد میں تراویح کا اہتمام کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں سڑک کنارے مسلمان خشک میوہ جات فروخت کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں رمضان میں خصوصی طور پر بیچنے کے لیے ایک دکاندار تسبیح تیار کر رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

فلسطینی نوجوان سڑک کنارے روایتی خطائف بیچ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ترکی کے  شہر استنبول میں تقسیم اسکوائر پر لوگ سڑک پر اجتماعی طور پر افطار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی