سام سنگ نے اپنا ایک اور مڈرینج اسمارٹ فون گلیکسی جے 6 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں انفنٹی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

یہ فون 22 مئی کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں سام سنگ فونز کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

سام سنگ انڈیا کی جانب سے ایک ویڈیو ٹوئیٹ کرکے اس فون کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق یہ فون اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن اور ایسے فیچرز کے ساتھ ہے جو آپ کی زندگی کو حقیقی معنوں میں انفنٹی بنادیں گے۔

اس فون میں سام سنگ نے بیزل لیس ڈسپلے دیا ہے جو کہ 18:5:9 اسپیکٹ ریشو کے ساتھ ہے۔

اس میں اوپر اور نیچے بیزل دیئے گئے ہیں جبکہ اطراف میں کوئی بیزل نہیں۔

اس اسے قبل جے 6 کے جو فیچرز لیک ہوکر سامنے آئے تھے، ان کے مطابق یہ فون 5.6 انچ اسکرین کے ساتھ ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا جائے گا۔

اس میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس 7870 اوکٹا کور پراسیسر دیا جائے گا جبکہ 2 سے 4 جی بی ریم، 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے جائیں گے۔

اس کے بیک پر 13 میگا پکسل کیمرہ موجود ہوگا جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیاجائے گا، جو کہ فیس ان لاک کے فیچر سے بھی لیس ہوگا۔

اس میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کی موجودگی کا امکان بھی ہے جبکہ اس کی قیمت 15 ہزار بھارتی روپے (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں