22 اگست 2016 کے بعد پہلی مرتبہ سیکٹر آفس ایم کیو ایم کے حوالے

اپ ڈیٹ 20 مئ 2018
ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما عامر خان سیکٹر آفس کا دورہ کر رہے ہیں — ڈان نیوز
ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما عامر خان سیکٹر آفس کا دورہ کر رہے ہیں — ڈان نیوز

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کا کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں قائم سیکٹر آفس ڈیڑھ برس زائد عرصے بعد بہادرآباد گروپ کی قیادت کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما عامر خان نے دیگر رہنماؤں و کارکنان کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم ایم کیو ایم کے دفتر کا دورہ کیا۔

ایم کیو ایم بہادرآباد کو واپس کیے گئے سیکٹر آفس میں صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم العالمی سے ایم کیو ایم الزمینی

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی 22 اگست 2016 کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد سے حکومت کی جانب سے متحدہ کے غیر قانونی دفاتر کو سیل اور مسمار کیا گیا تھا جس میں مختلف سیکٹر دفاتر کے ساتھ شاہ فیصل سیکٹر آفس کو بھی سیل کر دیا گیا تھا۔

حکومتی فیصلے کے پیش نظر ایم کیوایم کے 13 دفاتر گرائے جبکہ 218 آفس سیل کیے گئے تھے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گرائے جانے والے تمام دفاتر سرکاری املاک پر تعمیر کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے 13 دفاتر مسمار، 218 سیل

تاہم سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جن دفاتر کو سیل کیا گیا ان میں سے سب غیر قانونی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی میں قائم دفتر میں سیل کیے جانے کے وقت جانوربھی موجود تھے جنہیں نکال لیا گیا تھا اور وہاں موجود مگرمچھوں کو کراچی کے چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں