یاسر حسین اور ہانیہ عامر ایک ساتھ کیا کررہے ہیں؟

اپ ڈیٹ 22 مئ 2018
یاسر حسین اور ہانیہ عامر کس نئے پروجیکٹ میں مصروف ہیں؟ —۔
یاسر حسین اور ہانیہ عامر کس نئے پروجیکٹ میں مصروف ہیں؟ —۔

پاکستان کے کامیڈی اداکار یاسر حسین اور ہانیہ عامر اپنے نئے پروجیکٹ کے ساتھ آپ کو خوب ہنسانے کا ارادہ کررہے ہیں۔

مومل پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی ٹیلی فلم جس کا فلحال نام ’گو ٹو ہیل‘ رکھا گیا ہے، رواں سال عید پر سامنے آئے گی، جس میں رواں سال کی گرمی کو بھی اہم انداز میں پیش کیا جائے گا۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے یاسر حسین کا اپنے اس پروجیکٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی اس ٹیلی فلم کے نام کا فائنل اعلان نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ بےحد مزاحیہ فلم ہوگی۔

انہوں نے اداکارہ ہانیہ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ ’یہ ہلکی پھلکی کامیڈی فلم ہوگی، میرے لیے ہانیہ کے ساتھ کام کرنا اس لیے آسان ہوگا کیوں کہ میری طرح وہ بھی اپنے کام کو انجوائے کرتی ہیں‘۔

انہوں نے ٹیلی فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ’میں نے ایک نوجوان لڑکے کا کردار ادا کیا، جو گاؤں کے ایک محدود سوچ رکھنے والے خاندان سے رکھتا ہے، جبکہ ہانیہ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جو کافی ماڈرن ہیں، یہ دو مختلف سوچ رکھنے والے گھرانوں کی کہانی ہے‘۔

اس ٹیلی فلم کی ہدایات مصباح خالد دے رہی ہیں، جبکہ اس کی کاسٹ کو ایک ساتھ کام کرنے میں بےحد مزاح آرہا ہے۔

’گو ٹو ہیل‘ رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں