کراچی کے عوام گرمی سے پریشان

اپ ڈیٹ 24 مئ 2018

کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، رمضان المارک کے مہینے میں شدید گرمی اور لو سے شہری بےحد پریشان ہیں۔

حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ دو روز سے درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیئس تک ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کے شہریوں نے شدید گرمی اور لوڈ شیٹنگ سے بچنے کے لیے سمندر کا رخ کرلیا جبکہ متعدد افراد مسجدوں اور سڑکوں پر سوتے ہوئے نظر آئے۔

جُھلسا دینے والی گرمی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے —فوٹو/ اے ایف پی

بچے اور بڑے گرمی سے بچنے کے لیے سمندر پر موجود ہیں —فوٹو/ اے ایف پی

شدید گرمی سے بچنے کے لیے مائیں دھوپ میں بچوں پر گیلے تولیے ڈالتی نظر آئیں —فوٹو/ اے ایف پی

گرمی سے بچے بڑے سب ہی پریشان ہیں اور پانی کسی نعمت سے کم نہیں —فوٹو/ اے ایف پی

شدید گرمی کے باعث لوگ کھلے آسمان تلے افطار کرنے پر مجبور ہوگئے — فوٹو/ اے پی

گرمی بھگانے کے لیے موٹر سائیکل سوار افراد پر پانی ڈالنے کا عمل جاری رکھا گیا —فوٹو/ اے ایف پی

بجلی کی بندش کے باعث کراچی کے شہری سڑکوں پر سوتے نظر آئے —فوٹو/ اے ایف پی

عوام نے شدید گرمی سے بچنے کے لیے سمندر کا رخ کرلیا ہے —فوٹو/ اے ایف پی