دی جنگل بک ناول پر بننے والی ایک اور فلم 'موگلی' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اداکار اور فلم ساز اینڈیSerkis نے وعدہ کیا ہے کہ یہ فلم اس بچے موگلی کی زندگی کے تاریک پہلوﺅں کو بیان کرے گی، جس کی پرورش جنگل میں میں بھیڑوں نے کی۔

مزید پڑھیں : جنگل بک: 2016 کی بہترین فلم

اس بچے کی جنگ غضیلے شیر خان اور ایسے انسانوں سے ہوتی ہے جو اسے معاشرے میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

روہن چند نامی بچے نے موگلی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں کرسٹین بیل نے بگھیرا (سیاہ تیندوے) کو اپنی آواز دی ہے، بینڈیکٹ Cumberbatch کی آواز شیر خان کے لیے استعمال ہوئی ہے جبکہ کیٹ Blanchett نے کا (اژدھا) کو آواز دی۔

اینڈی Serkis نے خود بالو کے کردار کو آواز دی جو کہ موگلی کا دوست ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران وارنر برادرز کے لیے بنائی جانے والی اس فلم کے بارے میں اینڈیSerkis نے کہا ' ہماری فلم ذرا بڑی عمر کے ناظرین کے لیے ہے'۔

ان کا کہنا تھا ' یہ 13 سال یا اس سے زائد عمر کے ناظرین کے لیے موزوں ہے، کیونکہ اس کی کہانی ذرا تاریک اور Rudyard Kipling کی اصل کہانی سے کافی قریب ہے، یہ ایک باہر والے کی کہانی ہے، ایک ایسا فرد جو ایک مخصوص طرز زندگی کے قوانین اور رواج وغیرہ کو قبول کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور پھر اسے ایک ثقافت یعنی انسانی ثقافت کو اپنانا پڑتا ہے، جو کہ یقیناً اپنا سکتا ہے کیونکہ وہ خود انسان ہے، تو یہ 2 مختلف مخلوقات، ان کے قوانین اور روایات کی داستان ہے'۔

یہ بھی پڑھیں : فلم جنگل بک بچوں کیلئے بہت خوفناک

یہ فلم 19 اکتوبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ڈزنی اسٹوڈیوز نے بھی 2016 اسی ناول پر ایک فلم بنائی تھی جو کہ سپرہٹ ثابت ہوئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں