سام سنگ نے اپنا ایک ' سستا ' ڈوئل کیمرہ اسمارٹ فون گلیکسی جے 8فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

جنوبی کورین کمپنی نے بنیادی طور پر گلیکسی جے 8 کو اپنے ہی فون اے سکس پلس کو مدنظر رکھ کر بنایا ہے اور قیمت میں نمایاں کمی کرکے پیش کردیا۔

اے سکس پلس (یہ فون پاکستان میں ابھی تک نہیں آیا)کی قیمت اگر 50 ہزار روپے ہے جو گلیکسی جے 8 کو 32 سے 33 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : انفنٹی ڈسپلے کے ساتھ سام سنگ گلیکسی جے 6

یہ فون فی الحال بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ فون 6 انچ کی سپرامولیڈ اسکرین انفٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ اس میں اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر، 3500 ایم اے ایچ بیٹری (یعنی کافی طاقتور بیٹری) دی گئی ہے۔

اہم چیز اس کے فون کے بیک پر موجود ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے، جس میں سے ایک 16 میگا پکسل (ایف 1.7 آپرچر) اور دوسرا 5 میگا پکسل (ایف 1.9 آپرچر) کیمرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا پہلا ڈوئل سیلفی کیمرہ فون متعارف

فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جس کی اپنی فلیش بھی ہے۔

اس فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو 8.2 آپریٹنگ سسٹم ہے۔

اس فون کو بھارت میں 19 ہزار روپے (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ جلد پاکستان میں بھی دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں