زیادہ پانی پینے کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

24 مئ 2018
یہ انتباہ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ بہت زیادہ پانی پیتے ہیں؟ اگر ہاں تو خبردار ہوجائیں، اس کے نتیجے میں جسم میں نمک کی کمی خطرناک حد تک کم ہوسکتی ہے جس سے دماغی سوجن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یہ انتباہ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

میک گل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نمکیات کی کمی دماغی سوجن کا باعث بنتی ہے جو کہ ذہنی مسائل اور دورے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ تو واضح نہیں کہ hyponatremia (نمکیات کی کمی) نامی مرض کیسے جڑ پکڑتا ہے مگر یہ ضرور دریافت ہوا کہ بہت زیادہ پانی پینا دماغ کے محسوس کرنے کے میکنزم پر منفی انداز سے اثرانداز ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دماغ کے محسوس کرنے والے خلیات اور ہائیڈریشن کو پکڑنے میں اسی طرح ناکام رہتے ہیں جیسے ڈی ہائیڈریشن کو شناخت کرنے میں۔

محققین کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ پانی پینا دماغ کی برقی تحریک کو بند کرنے کا باعث بنتا ہے۔

اس سے قبل بھی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بہت زیادہ پانی پینے پر گردوں کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں ہارمونز متاثر ہوتے ہیں اور تھکاوٹ طاری ہوجاتی ہے۔

آسان الفاظ میں گردوں پر غیرضروری دباﺅ جسمانی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا باعث بنتا ہے۔

اسی طرح جب آپ بہت زیادہ پانی پیتے ہیں تو جسمانی توازن میں کمی آتی ہے، جس کی وجہ جسم میں الیکٹرو لائٹ کی سطح کم ہوتی ہے جس سے مسلز کمزور اور جلد اکڑ جاتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

every May 24, 2018 09:37pm
due excess water drinking i feel same as you describe above/tks