’تنورہ‘ مصر کا منفرد رقص

تنورہ ایک انداز کا رقص ہے جو ہر سال ماہ رمضان کے دوران مصر میں پیش کیا جاتا ہے۔

اس سال بھی مصر کے شہر قاہرہ میں موجود الغوری ثقافتی محل میں کئی فنکاروں نے دلکش انداز کے لباس زیب تن کیے تنورہ رقص کا مظاہرہ کیا۔

مصر سے تعلق رکھنے والے ڈانسرز ہر سال رمضان کے پہلے عشرے میں اس رقص کو پیش کرکے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

اس رقص کو صوفیانہ انداز سے جوڑا جاتا ہے۔

اس رقص کے دوران فنکار بھاری لباس پہن کر ایک منفرد انداز میں گھومتے ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ زندگی کے فلسفے کو بیان کرتا ہے، جبکہ ڈانسرز شمسی نظام میں سورج کے گرد گھومنے والے سیاروں کے نظام کو بھی خوبصورتی سے اپنے رقص کے ذریعے پیش کرتے ہیں۔

اس رقص میں ترکی اور مصر کی ثقافت کو پیش کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بعض درگاہوں اور قوالیوں کی محفلوں کے دوران بھی ایک انداز کا رقص پیش کیا جاتا ہے جسے تنورہ سے تشبیح دی جاتی ہے۔

اس سال یہ رقص مصر کے شہر قاہرہ میں ہوا—فوٹو/ اے ایف پی
اس سال یہ رقص مصر کے شہر قاہرہ میں ہوا—فوٹو/ اے ایف پی
اس رقص کو صوفیانہ انداز سے جوڑا جاتا ہے —فوٹو/ اے ایف پی
اس رقص کو صوفیانہ انداز سے جوڑا جاتا ہے —فوٹو/ اے ایف پی
اس دوران فنکار منفرد انداز کے لباس زیب تن کرتے ہیں —فوٹو/ اے ایف پی
اس دوران فنکار منفرد انداز کے لباس زیب تن کرتے ہیں —فوٹو/ اے ایف پی
اس رقص کے ذریعے زندگی کے فلسفے کو بیان کیا جاتا ہے —فوٹو/ اے ایف پی
اس رقص کے ذریعے زندگی کے فلسفے کو بیان کیا جاتا ہے —فوٹو/ اے ایف پی
اس سال بھی لوگ اس رقص سے بےحد محظوظ ہوئے —فوٹو/ اے ایف پی
اس سال بھی لوگ اس رقص سے بےحد محظوظ ہوئے —فوٹو/ اے ایف پی
اس رقص میں ترکی اور مصر کی ثقافت کو پیش کیا جاتا ہے —فوٹو/ اے ایف پی
اس رقص میں ترکی اور مصر کی ثقافت کو پیش کیا جاتا ہے —فوٹو/ اے ایف پی
اس رقص کی خاص بات بھاری جورے میں گھومنا ہے —فوٹو/اے ایف پی
اس رقص کی خاص بات بھاری جورے میں گھومنا ہے —فوٹو/اے ایف پی
فنکار ہر سال اس رقص سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں —فوٹو/ اے ایف پی
فنکار ہر سال اس رقص سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں —فوٹو/ اے ایف پی
ڈانس کے دوران فنکاروں کے لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے —فوٹو/ اے ایف پی
ڈانس کے دوران فنکاروں کے لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے —فوٹو/ اے ایف پی